: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ضلع کے مدنور منڈل موضع کوڑی چیرہ سے وابستہ گنگارام نامی 65سالہ کسان نے
خودکشی کرلی۔ سب انسپکٹر سریکانت ریڈی نے تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے بتایا
کہ گنگارام کی کھیتی میں دو ماہ قبل سرویر کی جانب سے سروے کیا گیا تھا
اور کسان کو تقریباً2 ایکر اراضی زیادہ ہونے کا اظہار کرتے ہوئے سرویر نے
زمین واپس لیتے ہوئے بلرام نامی کسان کی اراضی ہونے کا اظہار کیا اور اراضی
حوالے کی۔ جس کے باعث کسان شدید دلبرداشتہ ہوکر بلرام کی جانب سے اراضی پر
قبضہ کرلینے پر اراضی پہنچ کر شدید مایوسی کی حالت میں جراثیم کش دوا پی
کر خودکشی کرلی۔ گذشتہ 20سال سے گنگارام اس اراضی پر کاشت کرتا آرہا تھا
ارکان خاندان نے بتایا کہ 2 ایکر اراضی سروے کے ذریعہ بلرام کی جانب سے
حاصل کرلینے سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلیا ہے انہوں نے عہدیداروں کی غفلت
پر بھی شدید برہمی ظاہر کی۔ سرکل انسپکٹر وینکٹیشور لو مقام واقعہ پہنچ کر
نعش کا پنچنامہ کیا اور ارکان خاندان کی شکایت پر کیس درج کرکے تحقیقات کا
آغاز کردیا ۔